انگلش کرکٹر جو روٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

جو روٹ کا نیا ریکارڈ
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا کارنامہ سرانجام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترک دلہن نے جہیز میں ملنے والا 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا
13,000 رنز کا سنگ میل
جمعرات کو زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 28 واں رن مکمل کرتے ہی جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 13,000 رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ وہ اس کامیابی کے ساتھ دنیا کے پانچویں اور انگلینڈ کے پہلے بیٹر بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں کشمیر میں راکٹ فائر، وادی میں سائرن بجنا شروع، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
تیز ترین 13,000 رنز
جو روٹ نے یہ سنگ میل 153 ویں ٹیسٹ میچ میں عبور کیا، جس کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13,000 رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جیک کیلس کے پاس تھا، جنہوں نے یہ کارنامہ 159 ٹیسٹ میچز میں انجام دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس، پنجاب میں 3960 اقلیتی عبادت گاہوں کے سیکیورٹی آڈٹ کا فیصلہ، خصوصی سیل قائم
دیگر کھلاڑیوں کا ریکارڈ
راہول ڈریوڈ نے 160، رکی پونٹنگ نے 162، اور سچن ٹنڈولکر نے 163 ٹیسٹ میچز میں 13,000 رنز مکمل کیے تھے۔ یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جنہوں نے 200 میچز میں 15,921 رنز بنائے۔
میچ کی صورت حال
واضح رہے کہ انگلینڈ نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 3 وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنائے۔ بین ڈکیٹ نے 140، زیک کرالی نے 124 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ جو روٹ نے 34 رنز بنائے۔ اولی پوپ 169 اور ہیری بروک 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔