وفاقی حکومت 10جون کو بجٹ پیش کرے گی
وفاقی بجٹ کی تاریخ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ 10جون کو پیش کیا جائے گا۔اس سے پہلے وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ 2 جون دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پنجاب حکومت کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیدیا
اقتصادی سروے کی پیشی
ترجمان وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔ نئے مالی سال ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 2 حصوں پر مبنی ہوگا، حکومت نے آئی ایم ایف کو 14 ہزار ارب روپے سے زیادہ سالانہ ٹیکس ہدف مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تکالیف سانجھی تھیں، کوئی بناوٹ نہ تھی،ہماری دوستی مثالی تھی اب ایسی دوستی خواب رہ گئی ہے،ماضی انسان کو زندہ رکھنے میں مدد دیتا ہے
عدالتی مقدمات اور متوقع ریونیو
ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے عدالتی کیسز سے حاصل ممکنہ ریونیو بھی مدِنظر رکھنے پر زور دیا ہے، مختلف عدالتوں میں ٹیکس سے متعلق 770 ارب کے مقدمات زیرِ التواء ہیں، 30 جون تک 250 ارب روپے کے کیسز کے فیصلے حق میں آنے کا امکان ہے، اگلے مالی سال کم از کم 500 ارب روپے مالیت کے مقدمات کے فیصلے متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اربن فلڈنگ، مون سون اور ہیٹ ویو سے 15 سال میں 3،130 ہلاکتیں
سپر ٹیکس اور ریلیف کی درخواست
حکومت نے آئی ایم ایف سے سپر ٹیکس کی شرح میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے، ریئل اسٹیل، پراپرٹی، تعمیراتی شعبے کے لیے بھی ریلیف مانگا ہے، معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف کے ساتھ تاحال کسی ریلیف پر انڈراسٹینڈنگ نہیں ہو سکی ہے۔
حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ
حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی پابند ہے، فیصلے رضامندی سے ہوں گے، آئی ایم ایف نے ریلیف اقدامات کی درخواست پر کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا ہے۔








