پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد، نیول چیف کا خطاب
کانووکیشن کی تقریب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں 118 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر راج مارشل لا کی شکل نہیں،یہ آئینی عمل ہے، سرکاری افراد پر حملہ کرنا غیرآئینی ہے، اعظم نذیر تارڑ
فارغ التحصیل افسران کی تعداد

اس کانووکیشن میں فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 44 افسران بھی شامل ہیں۔ نیول چیف نے جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے خطرات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملیشیا نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی
نیول چیف کا خطاب

تقریب سے خطاب میں نیول چیف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا واضح ثبوت ہے۔ غیر ریاستی عناصر کے کردار اور غیر روایتی جنگی طریقہ کار کے تناظر میں روایتی عسکری حکمت عملیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ کام کرنے سے واٹس ایپ ہیک ہو جاتا ہے ، ایف آئی اے نے عوام کو خبردار کردیا
ڈگریوں کی تقسیم
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیاب گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام، سول معززین اور کورس ممبران کے اہل خانہ شریک تھے۔








