پنجاب میں دہشت گردی کے لیے آنے والوں کو سخت ترین جواب دیا جائے گا: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار تشکر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میانوالی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپر یشن پر اظہار تشکر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی عدالت کی جانب سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر ترجمان نواز شریف خاندان کا رد عمل
خراج تحسین اور شاباش
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی ٹی ڈی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر شاباش دی۔
دہشت گردی کے خلاف عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ پنجاب میں دہشت گردی کے لیے آنے والوں کو سخت ترین جواب ملے گا۔