پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج سے بارش کا امکان
ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار
لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے آج سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس سے موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 جہازوں کے گرنے کا سچ کیا ہے؟ راہول گاندھی کا مودی سے سوال
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
آج نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مرطوب ہوائیں بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، آج مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا، جس سے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے ہمت کی، شکریہ: علیمہ خان
پی ڈی ایم اے کا الرٹ
پی ڈی ایم اے پنجاب نے آج رات اور کل کے لیے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، میانوالی، ملتان اور بہاولپور میں بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی جاری، مزید 556 کوئٹہ پہنچ گئے
خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان
اسی طرح خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان میں ہفتے کے روز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ ہفتے کو بھی جاری رہے گا، جو گرمی کی شدت میں کمی کا باعث بنے گا۔







