پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اہداف پر اتفاق نہ ہوسکا، مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان بجٹ تجاویز کے معاملے پر مذاکرات فی الحال نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے، تاہم انہیں تعمیری قرار دیتے ہوئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ کیسا علم ہے ؟

بجٹ پر مذاکرات کا جاری عمل

جیو نیوز کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے حکام نے پاکستان کا دورہ مکمل کر لیا، جس کے بعد آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کی بجٹ تجاویز، وسیع تر اقتصادی پالیسی اور اصلاحات سے متعلق پاکستان کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی ایف پاکستان جے 30 ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز کل سے ہو گا

پاکستانی حکام کی مالیاتی استحکام کی یقین دہانی

پاکستانی حکام نے مالیاتی استحکام سے متعلق عزم دہرایا۔ تاہم بجٹ تجاویز پر اتفاق سے متعلق پاکستان کے ساتھ بات چیت آئندہ دنوں میں جاری رہے گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق جن امور پر مذاکرات ہوئے ان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات بھی شامل تھیں جس کا مقصد یہ تھا کہ اقتصادی پائیداری کو بہتر بنایا جائے اور توانائی کے شعبے میں لاگت کم کی جائے۔

سخت مانیٹری پالیسی کا تحفظ

سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کو ترجیع قرار دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ مضبوط معیشت کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ اور شرح مبادلہ زیادہ لچکدار ہونی چاہیے۔ آئی ایم ایف کے مطابق اگلی توسیعی فنڈ سہولت اور ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری سہولت جائزوں سے متعلق اگلا مشن اس سال کی دوسری ششماہی میں ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...