بھارت میں مسلم خاندان نے ہندو جوڑے کی شادی کی رسومات تہس ہونے سے بچا لیں

مسلم خاندان کی مدد ہندو جوڑے کے لیے

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے شہر پونے میں ایک مسلم خاندان نے ایک ہندو جوڑے کی اس وقت مدد کی، جب ان کی شادی کی رسومات اچانک بارش کے باعث متاثر ہو گئیں۔ مسلم خاندان نے ان کی مدد کر کے شادی کی رسومات مکمل کرائیں، جسے پورے ملک میں سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی 2 خواتین رہنما گرفتار

واقعے کی تفصیلات

آج نیوز کے مطابق یہ دل کو چھو لینے والا واقعہ 20 مئی 2025 کو پیش آیا۔ ہندو جوڑا، سنسکرتی کاواڈے اور نریندر گلاندے، پونے کے کھلے میدان والے شادی ہال میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے کہ اسی دوران موسلادھار بارش شروع ہو گئی۔ کھلا منڈپ بارش سے بھر گیا اور مہمان پناہ کی تلاش میں ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسری اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی ، اعلیٰ حکومتی  ،عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کےسینیئر حکام شرکت کریں گے.

مسلم خاندان کی فراخدلی

اسی وقت ساتھ والے ہال میں، مسلم جوڑے ماہین اور محسن قاضی کا ولیمہ جاری تھا۔ بے سروسامانی کے عالم میں ہندو جوڑے کے کچھ افراد قاضی خاندان کے پاس گئے اور درخواست کی کہ کیا وہ اسٹیج ادھار لے سکتے ہیں تاکہ سات پھیرے کی رسم مکمل ہو سکے۔

مسلم خاندان نے بلا جھجک ہاں کر دی۔ نہ صرف اسٹیج خالی کیا گیا بلکہ ان کے مہمانوں نے بھی ہندو جوڑے کی رسومات کے لیے سیٹ اپ دوبارہ ترتیب دینے میں مدد کی۔ تقریباً ایک گھنٹے تک مسلم خاندان کی شادی روک دی گئی تاکہ ہندو جوڑا اپنی شادی کی رسم مکمل کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: علی ایمبرائڈری ملز پنجاب جونیئر ٹینس، اسد اور ابو بکر نے ٹائٹل اپنے نام کر لیے

محبت اور احترام کی مثال

دونوں مذاہب کی رسومات اور روایات کا مکمل احترام کیا گیا۔ دلہن کے رشتہ دار شانتا رام کاواڈے نے میڈیا کو بتایا کہ مسلم کمیونٹی نے ہمارے لیے اپنا ہال کھولا، ان کے مہمانوں نے بھی رسومات کی تیاری میں مدد کی، سب کچھ باہمی احترام کے ساتھ انجام پایا۔

یہ بھی پڑھیں: اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کی، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی، پارٹی عہدیداروں اور ورکرز کی شرکت

مشترکہ ضیافت کی خوشیاں

رسم کی تکمیل کے بعد تقریب ایک مشترکہ ضیافت میں بدل گئی، جہاں دونوں مذاہب کے مہمانوں نے ایک ساتھ کھانا کھایا، تصاویر بنوائیں اور خوشیاں بانٹیں۔ دونوں دولہا دلہن، ماہین و محسن اور سنسکرتی و نریندر نے ایک ساتھ تصویر کھنچوائی۔ مسلم دولہا کے والد اور سابق پولیس افسر فاروق قاضی نے ہندو دلہن کو اپنی بیٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا لگا جیسے وہ اپنی بیٹی کی شادی میں شریک ہیں۔

دو مختلف مذاہب کی اتحاد کی مثال

دلہن کے والد چیتن کاواڈے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صرف بھارت میں ہی ایسا ممکن ہے کہ دو مختلف مذاہب کے خاندان یوں ایک ہو جائیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...