جامشوروٹول پلازہ کے قریب آصفہ بھٹو کے قافلے کو روکنے پر مقدمہ درج

پولیس کا اقدام
جامشورو(آئی این پی) جامشورو ٹول پلازہ کے قریب خاتونِ اول و رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کے قافلے کو روکنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
واقعہ کی تفصیلات
ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کے مطابق نقصِ امن کا باعث بننے والے کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ کراچی سے نواب شاہ جاتے ہوئے گزشتہ روز روکا گیا تھا۔ قافلے میں شامل پولیس نفری نے ایک منٹ میں ہی آصفہ بھٹو کی گاڑی کو باحفاظت نکال لیا تھا۔
احتجاج کی صورت حال
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ احتجاج کے دوران کئی لوڈ ر وہیکلز جلا دی گئیں، توڑ پھوڑ کی گئی اور مال سے بھرے ٹرالر لوٹ لیے گئے۔ لیکن انتظامیہ کی طرف سے ٹرانسپورٹرز کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، البتہ صوبائی وزیر کا گھر جلائے جانے پر مقدمہ درج ہونے کی اطلاعات تھیں۔