بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی مؤقف سامنے رکھنے کیلئے رہنمائی لی

وزیراعظم سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے ادارہ برائے امراض گردہ ومثانہ میں گردوں کی پیوندکاری کی سہولت کا آغاز
پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر تشہیر
اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی مؤقف کو اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلم ”ڈان 3” میں رنویر سنگھ کے ساتھ ہیروئن کا نام سامنے آگیا
بھارتی جارحیت کے خلاف رہنمائی
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے سے متعلق وزیراعظم سے رہنمائی لی۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشنل مسائل: پی آئی اے کی 4 پروازیں منسوخ، 36 تاخیر کا شکار
وزیراعظم کا اظہار اطمینان
اعلامیے میں بتایا گیا کہ بلاول بھٹو نے قومی سفارتی کام سے متعلق اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے آپ کی قیادت میں وفد پاکستان کا مؤقف بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
وفاقی حکومت کا اعلیٰ سطحی وفد تشکیل دینا
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں عالمی سفارتی مہم کیلئے بلاول کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی کو عادل بازائی اور الیاس چودھری کے خلاف ریفرنس موصول
وفد میں شامل اہم شخصیات
وفد میں ڈاکٹر مصدق ملک، خرم دستگیر، شیری رحمان، حنا ربانی کھر، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی بھی شامل ہیں۔
فروغِ پاکستانی مؤقف کی عالمی مہم
بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز جائے گا اور خطے میں بھارت کے پروپیگنڈے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی کوششوں کو بے نقاب کرے گا۔