پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے: وفاقی وزیر
حج پر جانے میں مشکلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور سرداریوسف نے کہا ہے کہ پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی
حج کوٹے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرداریوسف کا کہنا تھاکہ پاکستان کا حج کوٹا ایک لاکھ 79 ہزار تھا، سرکاری اسکیم کے تحت وزارت مذہبی امور سارے کام سرانجام دیتی ہے، دو بار سعودی عرب گیا اور سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: 1965ء کی جنگ کے دوران قوم بالخصوص نوجوانوں کا جذبہ دیدنی تھا، 17 روزہ جنگ کے دوران کوئی چوری، ڈاکہ، قتل کی واردات نہیں ہوئی
حج پالیسی اور عمل درآمد
انہوں نے کہا کہ اس دفعہ کی حج پالیسی نومبر میں منظور ہوئی تھی، حج پالیسی کی منظوری کے بعد اس پر عمل در آمد ہوا۔ حج کا 50 فیصد کوٹہ سرکاری اور اتنا ہی نجی شعبے کیلئے ہے لیکن نجی شعبے میں بروقت اقدامات نہیں ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: دو ماہ سے معطل، معافی نامہ دفتر کو موصول، ناک کی لکیریں دفتر آ کر نکالیں، بہاول پور ضلع کے سب سیکرٹریز کو ضلع کونسل ہال میں جمع کیا گیا
نجی ٹورز آپریٹرز کی غفلت
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے۔ نجی شعبے میں آپریٹرز نے تاخیر سے کام لیا، سعودی حکومت نے نجی شعبے کو 14 فروری تک 25 فیصد رقم جمع کرنے کی ہدایت کی تھی، پھر سعودی عرب نے مزید ایک ہفتے کی مہلت دی، دوسری مہلت کو بھی نظر انداز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ اور مدینہ منورہ میں حج کے پہلے عازمین کا پرتپاک استقبال، تعلق کن ممالک سے ہے؟
سعودی حکام سے مذاکرات
انہوں نے بتایاکہ جب ہمیں معاملے کی خبر ہوئی تو سعودی حکام کو مزید مہلت کی درخواست کی، سعودی حکومت کی پالیسی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کیلئے ہوتی ہے۔ میں نے اس متعلق وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا، ہماری درخواست پر نجی شعبے کو دس ہزار کا کوٹہ دیا گیا اور رواں سال نجی شعبے سے 25 ہزار 698 عازمین سعودی عرب جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا
انکوائری کمیٹی اور کارروائی
ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی اپنا کام کررہی ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں غفلت کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
حج پروازوں کا سلسلہ
وزیر مذہبی امور کے مطابق 31 مئی تک حج پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا، ہم نے سہولتوں کی فراہمی کیلئے مختلف انتظامات کیے ہیں۔ سرکاری حج کوٹے پر جانے والے عزیزیہ میں رہائش پذیر ہیں، عازمین کو سہولتیں فراہم کرنے والی کمپنیوں کو مکمل انتظامات کی ہدایت کی ہے اور کوشش ہے کہ سب کو ایک جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں۔








