پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے: وفاقی وزیر

حج پر جانے میں مشکلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور سرداریوسف نے کہا ہے کہ پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس بند، ٹکٹیں منسوخ
حج کوٹے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرداریوسف کا کہنا تھاکہ پاکستان کا حج کوٹا ایک لاکھ 79 ہزار تھا، سرکاری اسکیم کے تحت وزارت مذہبی امور سارے کام سرانجام دیتی ہے، دو بار سعودی عرب گیا اور سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: مانیٹری پالیسی کمیٹی کا آج اجلاس، شرح سود میں 2 فیصد تک کمی متوقع
حج پالیسی اور عمل درآمد
انہوں نے کہا کہ اس دفعہ کی حج پالیسی نومبر میں منظور ہوئی تھی، حج پالیسی کی منظوری کے بعد اس پر عمل در آمد ہوا۔ حج کا 50 فیصد کوٹہ سرکاری اور اتنا ہی نجی شعبے کیلئے ہے لیکن نجی شعبے میں بروقت اقدامات نہیں ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ نے میزائلوں سے لیس بھارتی رافیل طیاروں کو کیسے واپس بھگایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
نجی ٹورز آپریٹرز کی غفلت
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے۔ نجی شعبے میں آپریٹرز نے تاخیر سے کام لیا، سعودی حکومت نے نجی شعبے کو 14 فروری تک 25 فیصد رقم جمع کرنے کی ہدایت کی تھی، پھر سعودی عرب نے مزید ایک ہفتے کی مہلت دی، دوسری مہلت کو بھی نظر انداز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: راشد خان کی تین سال بعد ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی
سعودی حکام سے مذاکرات
انہوں نے بتایاکہ جب ہمیں معاملے کی خبر ہوئی تو سعودی حکام کو مزید مہلت کی درخواست کی، سعودی حکومت کی پالیسی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کیلئے ہوتی ہے۔ میں نے اس متعلق وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا، ہماری درخواست پر نجی شعبے کو دس ہزار کا کوٹہ دیا گیا اور رواں سال نجی شعبے سے 25 ہزار 698 عازمین سعودی عرب جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر موصول
انکوائری کمیٹی اور کارروائی
ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی اپنا کام کررہی ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں غفلت کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
حج پروازوں کا سلسلہ
وزیر مذہبی امور کے مطابق 31 مئی تک حج پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا، ہم نے سہولتوں کی فراہمی کیلئے مختلف انتظامات کیے ہیں۔ سرکاری حج کوٹے پر جانے والے عزیزیہ میں رہائش پذیر ہیں، عازمین کو سہولتیں فراہم کرنے والی کمپنیوں کو مکمل انتظامات کی ہدایت کی ہے اور کوشش ہے کہ سب کو ایک جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں۔