جڑواں شہروں میں دن کو رات ہوگئی، کالی گھٹاؤں کے بعد ژالہ باری کیساتھ طوفانی بارش، ویڈیوز وائرل
اسلام آباد میں شدید بارش
اسلام آباد (ویب ڈیسک) جڑواں شہروں میں دن کو رات ہوگئی اور کالی گھٹاؤں کے بعد ژالہ باری کیساتھ طوفانی بارش ہوئی ہے جس کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ اسلام آباد کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی پیشگوئی
تفصیل کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پیشگوئی کی تھی کہ راولپنڈی، اسلام آباد میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اور چند گھنٹوں کے اندر ہی یہ پیشنگوئی حقیقت میں بدل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بار بار شکایت کرنے سے بیماری کا سامنا کرنا پڑے گا
دن کی سیاہی
اسلام آباد میں موسم کی صورتحال کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شہری نے بتایا کہ دن ایک بجے کی یہ صورتحال ہے جس میں شام کا سماں محسوس ہوتا ہے، گاڑیوں کی بتیاں بھی ڈرائیور حضرات آن کرنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکسیلا میں تین بچے ٹرین کی زد میں آگئے، ایک جاں بحق، دو شدید زخمی
سماجی میڈیا پر ردعمل
ایک صارف نے بتایا کہ "اسلام آباد میں دن رات میں بدل گیا، شدید تیز بارش شروع ہوگئی"۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
موسمی تبدیلی کی تصاویر
ایک اور صارف نے بارش شروع ہونے سے چند لمحے پہلے کی ویڈیو شیئر کی جس میں طوفانی ہوائیں چلتی دیکھی جاسکتی ہیں اور ساتھ ہی لکھا کہ "اللہ رحم کرے۔۔!!"
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں بڑا جھٹکا، پہلی ششماہی میں ۳۲۱ ارب روپے کا شارٹ فال
دیگر شہروں میں بارش کی توقع
اس کے علاوہ لاہور، نارووال، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سیالکوٹ میں بھی بادل برسنے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، مانسہرہ اور ابیٹ آباد میں بھی آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
سندھ اور بلوچستان کا موسم
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجۂ حرارت سبی میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔








