منی لانڈرنگ کیس میں شریف خاندان کی بریت کیخلاف شہزاد اکبر کی درخواست پر فیصلہ آگیا

منی لانڈرنگ کیس: شریف خاندان کے خلاف اپیل خارج

لاہور (ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں شریف خاندان کے خلاف شہزاد اکبر کی درخواست خارج کردی گئی، لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کی غیر حاضری پر شہزاد اکبر کی جانب سے دائر اپیل خارج کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات ہو رہے ہیں کس سے ہو رہے ہیں یہ تو پارٹیاں بتا سکتی ہیں:شیخ رشید

اہم عدالتی پیش رفت

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم عدالتی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں لاہور ہائیکورٹ نے شہزاد اکبر کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے شیئرز کی نجکاری: بولی دہندگان کی اہلیت کے معیار سے متعلق درخواستیں طلب

اپیل کا پس منظر

اپیل مرزا شہزاد اکبر نے اپنے وکیل ہاورن الیاس کی وساطت سے دائر کی تھی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی عدالت سے ہونے والی بریت کو چیلنج کیا گیا تھا، تاہم وکیل کی عدم حاضری اور پیروی نہ ہونے کے باعث عدالت نے اپیل کو نمٹا دیا۔

مقدمے کی تاریخ

یاد رہے کہ یہ مقدمہ 2020 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت درج کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں ٹرائل کورٹ نے شواہد کی عدم موجودگی اور قانونی نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو بری کر دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...