40 سال تک صفائی کرکے پیسے جمع کرنے والا انڈونیشیا کا جوڑا حج کرنے پہنچ گیا

حج کی ادائیگی کا خواب

ریاض (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں صفائی کا کام کرنے والا بزرگ جوڑا 40 سال تک پیسے جمع کرنے کے بعد بالآخر حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا۔

بزرگ شہری کا خواب

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا سے حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے اس بزرگ شہری کا نام لیگیمین ہے جو صفائی ستھرائی کا کام کرتا ہے جب کہ ان کی اہلیہ بھی ان کی مدد کرتی ہیں۔

خواب کی تعبیر

جیو نیوز کے مطابق اس حوالے سے سعودی پریس ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بزرگ شہری نے بتایا کہ حج کرنے کا میرا خواب 40 سال کی محنت کے بعد پورا ہورہا ہے، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اپنی آنکھوں سے خانہ کعبہ کو دیکھ سکوں گا۔

محنت کا صلہ

انہوں نے بتایا کہ مشکل حالات کے باوجود 1986 میں اہلیہ کے ساتھ مل کر سخت محنت کے بعد حج کیلئے پیسے جمع کیے اور اتنے پیسے جمع کرلیے کہ ہم اس سال حاجیوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، پھر مدد کرنے والے ہر اس شخص سمیت 'مکہ روٹ انیشی ایٹو' کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جس نے اسے آسان بنایا اور اس کا میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...