پی ایس ایل 10 کے فائنل ٹاکرے سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا جھٹکا، حسن نواز پاوں میں چوٹ کی وجہ سے ہسپتال منتقل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا جھٹکا
لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل ٹاکرے سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا جھٹکا لگ گیا، جارح مزاج بیٹر حسن نواز وارم اپ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج فلاپ، شاہراہیں کھلی رہیں، پی ٹی آئی کا کوئی انقلابی کہیں نظر نہیں آیا: عظمٰی بخاری
حسن نواز کی انجری کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق حسن نواز کا وارم اپ سیشن کے دوران پاوں مڑ گیا، جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تاہم بعد ازاں انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بیان
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ترجمان اعظم خان نے حسن نواز کی انجری کے حوالے سے بتایا کہ ان کی چوٹ معمولی تھی، حسن نواز کی ایکسرے رپورٹس درست آئی ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں، وہ آج (اتوار کو) کھیلے جانیوالے فائنل کیلئے دستیاب ہونگے۔