کیا سیز فائر مستقل ہے یا بھارت اس کی خلاف ورزی کرے گا؟ سینئر صحافی کامران شاہد کا سوال لیکن فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کیا جواب تھا؟ جانیے

سیز فائر کا اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف بھارت کی جارحیت کے مظاہرے اور اپنے ہی طیارے گنوانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر ہوچکی ہے۔ ملٹری حکام کی بات چیت کے لیے ہاٹ لائن کھلی ہے، مگر کئی لوگوں کے ذہن میں سیز فائر سے متعلق سوالات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10،کراچی کنگز نے حسن علی کو نائب کپتان مقرر کردیا
کامران شاہد کا سوال
سینئر صحافی کامران شاہد نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے سوال کیا۔ انہوں نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے مشترکہ طور پر بیٹن آف فیلڈ مارشل وصول کرنے کی عاصم منیر کی تصویر شیئر کی۔
عاصم منیر کا جواب
کامران شاہد نے لکھا کہ "تقریب کے بعد میں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر (اب فیلڈ مارشل بھی) سے پوچھا کہ کیا بھارت کے ساتھ جنگ بندی مستقل ہے یا بھارت اسے توڑ سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا 'وہ (بھارت) ہمت نہیں کر سکتے، ان کا جواب جارحانہ تھا!'