لاہور میں مٹی کا طوفان، شہر میں یکدم ہی اندھیرا چھا گیا

اور لاہور میں طوفانی حالات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کے بعد لاہور میں تیز مٹی کے طوفان سے اچانک اندھیرا چھا گیا جس کے باعث حد نگاہ بھی صفر ہو گئی۔ شہر میں تیز آندھی کے ساتھ ہلکی چیزیں ہوا کے ساتھ اڑنے لگی اور چھتوں پر رکھا سامان بھی نیچے گرنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
اسلام آباد میں موسلا دھار بارش
اس سے قبل اسلام آباد میں کالے بادلوں کے باعث دن میں اندھیرا چھا گیا تھا۔ تیز ہواؤں کے بعد موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد جڑواں شہروں میں موسم خوشگوار ہوگیا۔ ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بائیڈن انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے، امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا بیان
شہری مشکلات کا سامنا
اسلام آباد کی مختلف شاہراوں پر پانی جمع ہونے لگا، آبپارہ میں پانی متعدد گھروں میں داخل ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، تاہم پولیس شہریوں کی مدد کرنے میں مصروف رہی۔
دیگر علاقوں کی صورتحال
اس کے علاوہ مری، باجوڑ اور چکوال کے گرد و نواح تلہ گنگ، لاوہ، کلرکہار اور چوآسیدن شاہ میں بھی شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔