عید کی خوشیاں مستحقین تک پہنچانا ہمارا مشن ہے، صدر الخدمت

پریس کانفرنس کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام قربانی فی سبیل اللہ مہم کے آغاز کے موقع پر ایک اہم پریس کانفرنس الخدمت ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں 2 خواتین سمیت 3 افراد قتل، ایچ آر سی پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
قربانی کا اہتمام
ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح رواں برس بھی الخدمت ملک بھر کے غربا، مساکین، یتامی، جیلوں میں قید افراد، بیواؤں اور خواجہ سرا کمیونٹی سمیت دیگر مستحق خاندانوں کے لیے قربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس سال بھی پاکستان کے علاوہ غزہ مہاجرین کے لیے مصر، اردن القدس اور ویسٹ بینک میں الخدمت چھوٹے اور بڑے جانوروں کی قربانی کے ذریعے غزہ مہاجرین تک قربانی کا گوشت محفوظ طریقے سے پہنچائے گی۔ اس سال عیدالاضحی کے موقع پر چھ ہزار بڑے اور چار ہزار چھوٹے جانوروں کی قربانی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس سے ملک بھر کے بیس لاکھ سے زائد مستحق افراد کو گوشت فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی ترامیم عوام کی بہتری کیلئے ہیں، فیصل سبزواری
فلسطینی مہاجرین کی مدد
ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اعلان کیا کہ وہ گزشتہ عید الاضحی کی طرح یہ عید فلسطینی مہاجرین کے ساتھ منائیں گے اور مصر میں موجود غزہ کے متاثرین میں قربانی کا گوشت تقسیم کریں گے، تاکہ انہیں عید کے موقع پر تنہا نہ چھوڑا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی انٹر بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز
الخدمت فاؤنڈیشن کا نیٹ ورک
نائب صدر الخدمت ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا ملک گیر نیٹ ورک چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موجود ہے۔ تربیت یافتہ رضاکار، نگران کمیٹیاں اور ویٹرنری ماہرین جانوروں کی خریداری، دیکھ بھال، شرعی قربانی اور شفاف تقسیم کے تمام مراحل کی نگرانی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر پلوشہ خان کے والد انتقال کر گئے
جدید طریقوں کا استعمال
انہوں نے مزید بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے قربانی کے تمام مراحل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے تجرباتی کیٹل فارمز، جدید سلاٹر ہاؤسز، چِلر ٹرانسپورٹ اور مستحقین تک باعزت ترسیل کو یقینی بنایا جاتا ہے، جبکہ عوام الناس میں دینی شعور، صحت و صفائی اور چرمِ قربانی کی حفاظت سے متعلق آگاہی مہمات کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف قومی ٹیم کی کوچنگ سے بھی الگ ہوگئے
موجودہ صورت حال
اکرام الحق سبحانی نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ سال غربت کی شرح سات فیصد بڑھی اور ایک کروڑ تیس لاکھ مزید پاکستانی غربت کا شکار ہوئے۔ یہاں ہمارے سامنے لاکھوں ایسے گھرانوں کی مثالیں موجود ہیں جنہیں دو وقت کی روٹی تک میسر نہیں۔ ایسے حالات میں الخدمت فاؤنڈیشن جہاں مختلف محاذوں پر اپنے حصے کی شمع روشن کر رہا ہے، وہیں قربانی پراجیکٹ کے ذریعے بھی ضرورت مندوں تک گوشت فراہم کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اور ملتان میں تمام کالجز اور یونیورسٹیز بھی بند کردی گئیں ، سموگ کے باعث پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری
عالمی اعتماد
ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں اور مسلم این جی اوز کا الخدمت پر بھرپور اعتماد ہے اور وہ جو قربانی الخدمت کے سپرد کرتے ہیں، اُس کی مکمل شرعی و اخلاقی بنیادوں پر تکمیل اور رپورٹنگ کی جاتی ہے۔
پریس کانفرنس میں شرکت
پریس کانفرنس میں الخدمت کمیونٹی سروسز کے چیئرمین ذکر اللہ مجاہد، الخدمت پنجاب وسطی کے صدر اکرام الحق سبحانی، سیکرٹری جنرل الخدمت لاہور ریجن پروفیسر ڈاکٹر اعجاز نذیر اور نیشنل ڈائریکٹر الخدمت کمیونٹی سروسز عامر محمود چیمہ نے شرکت کی۔