عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا مقدمہ: وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش

وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور عدالت میں پیشی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور کی عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: طیارے نے یوٹرن لیا، پھر ریڈار سے غائب: بشار الاسد دمشق چھوڑ کر کہاں گئے؟

سماعت کے آغاز پر بیان

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کیس کی سماعت کے آغاز پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ "جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو۔" اس پر وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے، ساری قوم کی فتح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ٹی آئی کا آج جلسے کا اعلان، پولیس کی بھاری نفری ہاکی گراونڈ میں تعینات

وکیل کا سوال اور شہباز شریف کا جواب

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح کرتے ہوئے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ آپ نے دعوے میں اخبارات کو فریق نہیں بنایا اور نہ ہی لیگل نوٹس دیا؟ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خود اخبارات کو بیان جاری نہیں کیا تھا؟

اس پر شہباز شریف نے کہا کہ "28 اپریل 2017 کو بانی پی ٹی آئی نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کیا اور اگلے دن اخبارات میں اس کی خبر شائع ہوئی۔"

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی فوجی تنصیبات پر حملے کرنے چاہئیں، اگلی جارحیت کا انتظار نہیں کر سکتے، خرم دستگیر

پاناما کیس پر گفتگو

وکیل نے جب شہباز شریف سے یہ پوچھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ کیا ہوا تھا؟ تو شہباز شریف نے جواب دیا کہ "پاناما کیس ان کے خلاف نہیں تھا اس لیے فیصلے کا علم نہیں۔" وکیل نے پوچھا کہ پاناما کیس میں فریق کون تھے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ "وہ فریق نہیں تھے مگر یہ سب ریکارڈ کا حصہ ہے۔"

کیس کی مزید سماعت

بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 2 جون تک ملتوی کردی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...