فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کو عشائیہ دیا گیا
عشائیہ کی تقریب
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کو عشائیہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ
شرکاء کی فہرست
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق عشائیے میں شامل ہونے والوں میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا، صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور دیگر عسکری حکام شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
عسکری قیادت کی شکرگزاری
آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دوراندیشی اور اسٹریٹیجک بصیرت پر اظہار تشکر کیا اور آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص" کی کامیابی میں تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: ریکارڈ کامیابیاں اور امید افزا اشارے، سعودی عرب نے وژن 2030 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی
بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف دفاع
آرمی چیف نے بھارتی پروپیگنڈا مہم کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے ناقابل تسخیر کردار کو "آہنی دیوار" قرار دیا۔
شرکاء کا خراج تحسین
شرکاء نے اس فیصلہ کن دور میں قوم کی رہنمائی کرنے والی مدبرانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور افواجِ پاکستان کی جرات و قربانی اور پاکستانی عوام کی پختہ حب الوطنی کو سراہا۔








