نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی

نیپرا کی ٹیرف کی منظوری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے سات سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی۔ کمپنی کو بجلی ڈسٹری بیوشن بزنس پر تین روپے اکتیس پیسے فی یونٹ کا ٹیرف دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی مقدمات؛ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار
کے الیکٹرک کی درخواست
ترجمان نیپرا کے مطابق، کے الیکٹرک نے بجلی ڈسٹری بیوشن بزنس کے لیے تین روپے تراسی پیسے کا ٹیرف مانگا تھا، مگر انہیں سات سال کیلئے تین روپے اکتیس پیسے فی یونٹ کا ٹیرف دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9مئی اور بھارتی جارحیت میں زیادہ فرق نہیں ، مریم نواز
ریٹرن آن ایکوئٹی کی تفصیلات
بجلی ڈسٹری بیوشن پر ریٹرن آن ایکوئٹی چودہ فیصد دیا گیا ہے جب کہ بجلی ٹرانسمیشن پر بارہ فیصد کا ریٹرن آن ایکوئٹی فراہم کیا گیا ہے۔
صارفین کی مخالفت
کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کے دوران صارفین نے ڈالر بیسڈ منافع کی مخالفت کی تھی۔