غنڈا ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار، کسی بھی شخص کو غنڈہ قرار دیا جا سکے گا۔

پنجاب کنٹرول آف غنڈا ایکٹ 2025 کا مسودہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب کنٹرول آف غنڈا ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ایکٹ میں غنڈوں اور بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دل کے مریضوں کو ادویات انکی دہلیز تک پہنچانے کا منصوبہ کامیابی سے جاری، 6 ماہ میں کتنی مالیت کی ادویات فراہم کی گئیں؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
غنڈوں کی قانونی شناخت
ایکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کسی بھی شخص کو غنڈا قرار دے سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں اپوزیشن فورسز کی پیش قدمی، ایران بھی میدان میں، منصوبہ سامنے آگیا
جرم کی اقسام
پولیس، انتظامیہ یا حساس اداروں کی رپورٹ یا تحریری شکایت پر عمل ہوگا۔ منشیات فروشی، جوئے، بھتہ خوری، سائبر کرائم یا ہراسانی میں ملوث افراد، جعلی سرکاری عہدے دار، سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش یا جعلی دستاویزات استعمال کرنے والے افراد غنڈا قرار دیے جا سکیں گے۔
سزاؤں کی تفصیلات
غنڈے بدمعاش کے بینک اکاؤنٹس منجمد اور اسلحہ لائسنس منسوخ کیے جا سکیں گے۔ ایسے افراد کو نو فلائی لسٹ میں رکھنے کے علاوہ ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا جا سکے گا۔ پہلی بار جرم پر 3 سے 5 سال قید اور 15 لاکھ روپے تک جرمانہ جب کہ جرم دہرانے کی صورت میں 7 سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا۔