متحدہ عرب امارات میں گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
یو اے ای میں گرمی کا نیا ریکارڈ
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مئی میں گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں آئینی ترمیم کے مسودے سے اتفاق نہیں، معاملے کو پیر تک روکا جائے، پی ٹی آئی رہنما کا بیان
درجہ حرارت کی تفصیلات
اماراتی موسمیاتی مرکز کے مطابق ریاست العین کے قصبے سویحان میں درجہ حرارت 51.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ گزشتہ روز ابوظبی میں درجہ حرارت 50.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ساڑھے 5 سالوں میں ایک لاکھ 57 ہزار 960 گاڑیاں برآمد کی
پچھلا ریکارڈ
اماراتی موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ مئی 2009 میں سب سے زیادہ 50.2 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا ریکارڈ بنا تھا۔
موسمیاتی تبدیلی کا اثر
خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔








