مقبوضہ کشمیر میں ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے پوسٹرز لگ گئے

بھارتی آپریشن کا جواب
سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں "آپریشن بنیان مرصوص" کے تحت بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے پوسٹرز لگ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر میں خفیہ اطلاعات پر ہونیوالے آپریشن کے دوران ساتھیوں سمیت مارا جانے والا ’ زرنوش نسیم ‘ کون ہے؟ وہ معلومات جو آپ جاننا چاہتے ہیں
پوسٹرز کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں "آپریشن بنیان مرصوص" کے پوسٹرز سری نگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور کھمبوں پر چسپاں کیے گئے ہیں۔
پوسٹرز پر موجود مواد
"جنگ" کے مطابق وادی کے کئی مقامات پر لگائے گئے ان پوسٹرز پر پاکستانی پرچم آویزاں ہے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر بھی ان پوسٹرز پر موجود ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں رافیل سمیت دیگر بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے والے J0 سی لڑاکا طیارے کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔