عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کو پیشکش کر دی

عمران خان کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے بات کر لے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کی وجہ سے کینسر اور فالج کے خطرات کی وضاحت
مذاکرات کی ممانعت
ایک بیان میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کو کسی سے بھی مذاکرات سے منع کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے یعنی بانی پی ٹی آئی سے بات کر لے۔
حکومت کے ساتھ مذاکرات کی اطلاعات
یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور مشیر کے پی حکومت بیرسٹر سیف کو حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔