حکومت نے 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ کی طرف موڑ دیئے، بڑی خبر آ گئی

پاکستان کی ایل این جی کارگو کی منتقلی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ کی طرف منتقل کردیے، پہلے بھی 5 کارگو موڑے جا چکے ہیں جس کے بعد کل تعداد 11 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نورڈک جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ: مہوش علی نے پاکستان کے لئے ٹائٹل جیت لیا

قطر سے کارگو کی درآمد میں تبدیلی

حکومت نے قطر سے 2025 میں درآمد کیے جانے والے 5 کارگو بھی مؤخر کردیے۔ ایک بڑی پیشرفت میں حکومت نے جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2025 کے لیے مقررہ 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی سپاٹ مارکیٹ کی طرف موڑ دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹر رابن اُتھپا کی گرفتاری کا وارنٹ جاری، غریب مزدوروں کے ساتھ کیسے فراڈ کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ENI کے ساتھ طویل مدتی معاہدہ

یہ کارگو اطالوی کمپنی ENI سے درآمد کیے جانے تھے، جس کے ساتھ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (PLL) کا 15 سالہ طویل مدتی معاہدہ ہے، جس کے تحت ہر ماہ ایک کارگو درآمد کرنا لازم ہے۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے ترجمان نے تصدیق کی کہ حکومت نے 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ کی طرف موڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے، اور یہ بات پیٹرولیم ڈویژن نے بتائی ہے۔

لائن پیک گیس پریشر کی صورتحال

دسمبر 2025 تک ENI سے موڑے گئے کل کارگو کی تعداد 11 ہو گئی ہے، تاہم ہر ماہ ایک کارگو عالمی مارکیٹ کی طرف موڑنے کے باوجود فروری 2025 سے لائن پیک گیس پریشر میں ابھی تک کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آئی۔ لائن پیک پریشر اب بھی 5 ارب مکعب فٹ (BCF) سے زائد ہے جو کہ نیشنل گیس ٹرانسمیشن نیٹ ورک کے لیے خطرناک حد سمجھی جاتی ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...