حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے: وزیر توانائی

حکومت کا بجلی کی خریداری کے بارے میں فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی اور وزیر اعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم سندھ نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
پاکستان کو ایکسپورٹ پر مبنی ملک بنانے کا عزم
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان کو ایکسپورٹ پر مبنی (Export oriented) ملک بنانے کا فیصلہ ہوچکا ہے، اس کے بغیر کوئی راستہ نہیں۔ برآمدی شعبے کے لیے خطے کی سستی ترین بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان
نوکریوں کے مواقع کا تخمینہ
انہوں نے کہا کہ حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے جس سے تین سے ساڑھے تین لاکھ تک نوکریاں پیدا ہوں گی۔
پاور سیکٹر میں اصلاحات
وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی پر کسی خوش فہمی کا شکار نہیں، پاور سیکٹر میں پائیدار اصلاحات پر کام کر رہے ہیں۔