فیلڈ مارشل عاصم منیر نے میلی آنکھ سے دیکھنے والے بھارت کی آنکھیں نکال دیں: گورنر سندھ
گورنر سندھ کا بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے فیلڈمارشل بننے سے بھارت کی شکست پر مہر لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس عالیہ نیلم نے پراپرٹی قانون سے متعلق جو فیصلہ دیا بطور وکیل تائید کرتا ہوں، کسی بھی ادارے کو عدلیہ کے اختیارات استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں، انتظار حسین پنجوتھہ
بھارت کی آنکھیں نکال دینے کا دعویٰ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے اوورسیز کنونشن میں بھارت کو جو کہا تھا وہ سچ ثابت کر کے دکھایا، فیلڈ مارشل نے میلی آنکھ سے دیکھنے والے بھارت کی آنکھیں نکال دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی اگر نیشنل سیکیورٹی کے راستے میں حائل ہوئے تو ان کا سیاسی مستقبل تاریک ہو گا، رانا ثنا اللہ
فیلڈ مارشل کی قیادت
انہوں نے کہا کہ فیلڈمارشل نے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک جیسا دفاع فراہم کیا، فیلڈمارشل کی قیادت میں ایس آئی ایف سی ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرے گا۔
خلاصہ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے سے بھارت کی شکست پر مہر لگ گئی ہے۔








