فیلڈ مارشل عاصم منیر نے میلی آنکھ سے دیکھنے والے بھارت کی آنکھیں نکال دیں: گورنر سندھ

گورنر سندھ کا بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے فیلڈمارشل بننے سے بھارت کی شکست پر مہر لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ
بھارت کی آنکھیں نکال دینے کا دعویٰ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے اوورسیز کنونشن میں بھارت کو جو کہا تھا وہ سچ ثابت کر کے دکھایا، فیلڈ مارشل نے میلی آنکھ سے دیکھنے والے بھارت کی آنکھیں نکال دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلاتاخیر پاکستان کا ساتھ دے: محسن نقوی
فیلڈ مارشل کی قیادت
انہوں نے کہا کہ فیلڈمارشل نے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک جیسا دفاع فراہم کیا، فیلڈمارشل کی قیادت میں ایس آئی ایف سی ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرے گا۔
خلاصہ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے سے بھارت کی شکست پر مہر لگ گئی ہے۔