بھارت نے ایسے شخص کو پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا کہ سن کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی
بھارتی اے ٹی ایس کی اہم کارروائی
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے گجرات سے ایک ہیلتھ ورکر کو پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، وکلا اور بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی
گرفتاری کی تفصیلات
انڈیا ٹوڈے کے مطابق گجرات کے اینٹی ٹیرارزم اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے رن آف کچھ میں ہیلتھ ورکر کی خدمات ادا کرنے والے رضاکار 28 سالہ سہا دیو سنگھ گوہل کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے احمد آباد منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بینک آفیسر نے صارفین کا کروڑوں کا سونا جوئے میں اُڑا دیا
گرفتار ملزم کی شناخت
گرفتار کیے گئے طبی رضاکار سے تحویل میں لیے گئے فون کو فرانزک تفتیش کے لیے بھیج دیا گیا۔ بھارتی حکام نے الزام لگایا کہ ملزم نے پاکستان کے لیے جاسوسی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے پاکستان کو بھارت کی حساس تنصیبات کی معلومات فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA) پر دستخط کیا معنی رکھتے ہیں؟ سیکیورٹی ذرائع نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں۔
جاسوسی کی تفصیلات
سہا دیو سنگھ پر الزام ہے کہ اس نے واٹس ایپ کے ذریعے ریاست گجرات میں بھارتی ایئرفورس سمیت دیگر فوجی تنصیبات کی معلومات اور تصاویر کو پاکستانیوں کے ساتھ شیئر کیا۔ ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے خفیہ ادارے ’آئی ایس آئی‘ کے لیے جاسوسی کرتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
رابطہ کرنے والی ایجنٹ کا انکشاف
پولیس نے دعویٰ کیا کہ سہا دیو سنگھ گوہل نے بتایا کہ 2023 میں ادیتی بھردواج نامی خاتون نے ان سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا اور بعد ازاں معلوم ہوا کہ ان سے رابطہ کرنے والی پاکستانی ایجنٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ملزم نے اپنی موٹر سائیکل پر سوار خاتون کو نیچے اتار کر گولیاں مار کر قتل کردیا
مزید کارروائیاں
اے ٹی ایس افسر کے مطابق خاتون کا واٹس ایپ جس نمبر پر تھا، اس کا سم کارڈ بھی گوہل نے اپنے شناخت پر نکلوایا تھا۔ گوہل کا موبائل فون فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف درج مقدمے میں بھارتی فوجداری قوانین کی دفعات بھی شامل ہیں۔
پچھلے واقعات
یاد رہے کہ طبی رضاکار کی گرفتاری سے قبل گزشتہ ہفتے بھارتی پولیس نے پنجابی خاتون یوٹیوبر کو بھی پاکستان کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔








