ذاتی جھگڑے پر ملزم نے نوجوان پر گولیاں برسا دیں

کراچی میں فائرنگ کا واقعہ
کراچی (ویب ڈیسک) بہادرآباد دھوراجی میں فائرنگ سے نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ملزم کو اپنے قریبی رشتے دار پر گولیاں برساتے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی تقریر سے نئی راہیں ایک نئی تڑپ
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ بروز جمعہ 23 مئی کے روز پیش آیا جہاں ایک شخص نے ذاتی جھگڑے کے دوران عاصم نامی نوجوان پر گولیاں برساں دیں، جس میں ایک گولی اس کے پاؤں پر لگی۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اہم تعیناتیاں امتحان سے مستثنیٰ قرار
سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ
فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم قریب سے چار سے پانچ گولیاں چلاتا ہے جبکہ ایک گولی عاصم نامی شہری کی ٹانگ پر لگتی ہے جس کے باعث وہ زخمی ہو جاتا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اور حملہ آور آپس میں رشتے دار ہیں اور ان کے درمیان ماضی میں بھی تنازع رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد گرفتاری متوقع ہے。