خضدار خودکش حملے میں زخمی ہونے والی مزید 2 طالبات شہیدہو گئیں۔

خضدار میں خودکش حملہ
خضدار (ڈیلی پاکستان آن لائن) خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے خود کش حملے میں زخمی ہونے والی مزید 2 طالبات شہید ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی باؤلر محمد شامی نے سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر کی سوشل میڈیا پر ’بےعزتی‘ کر دی
نئی ہلاکتیں
نجی ٹی وی جیونیوز نے سیکیورٹی ذرائع سے کہا ہے کہ خضدار حملے میں زخمی ہونے والی 2 طالبات، شیما ابراہیم اور مسکان، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کون ہوگا امریکہ کا نیا صدر؟ ٹرمپ اور کملا میں کانٹے کا مقابلہ
مجموعی ہلاکتیں
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار حملے میں شہید ہونے والے طلبا و طالبات کی تعداد 8 ہو گئی ہے، جن میں 7 طالبات اور ایک طالبعلم شامل ہیں۔
حملے کی تفصیلات
یاد رہے کہ 21 مئی کو خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 5 طالبعلم شہید اور 51 بچے زخمی ہوئے تھے، تاہم بعد ازاں مزید ایک بچہ دم توڑ گیا تھا۔