بلوچستان کے زیتون کے تیل نے امریکہ میں ہونیوالے مقابلے میں تمغہ جیت لیا

بلوچستان کے زرعی شعبے کی کامیابی
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے زرعی شعبے کو عالمی سطح پر بڑی کامیابی میسر آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم تکبیر: 27سال گزر گئے آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اورسربلند رہے گا:مریم نواز
زیتون کے تیل کا عالمی مقابلہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ضلع لورالائی میں پیدا ہونے والے زیتون کے تیل نے امریکہ میں منعقدہ عالمی مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی انٹیلی جنس مشیر کی رپورٹ مسترد کردی
کاشتکاروں کی محنت کا اعتراف
یہ اعزاز ناصرف مقامی کاشتکاروں کی محنت کا اعتراف ہے بلکہ صوبے میں زیتون کی کاشت کے روشن مستقبل کی نوید بھی ہے۔
زرعی ماہرین کی رائے
زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ زمینداروں کو زیتون کی کاشت کی جانب راغب کر کے پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے، اس سے روزگار کے مواقع اور زر مبادلہ دونوں میں اضافہ ممکن ہے۔