آواران میں سینئر صحافی لطیف بلوچ کو اپنے گھر میں قتل کردیا گیا

بلوچستان میں سینئر صحافی کا قتل
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشک میں سینئر صحافی لطیف بلوچ کو قتل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بدامنی اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہے: صدر شی جن پھنگ، شی جن پھنگ کی پوتن کے ساتھ چائے پر گفتگو
تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس نے صحافی لطیف بلوچ کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح افراد نے صحافی کو اس کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
جماعت اسلامی کا ردعمل
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے سینئر صحافی لطیف بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سینئر صحافی کا قتل ایک المناک واقعہ ہے، اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔