لاہور سے اغوا ہونے والے نوبیاہتا جوڑے کو سرائے عالمگیر میں قتل کردیا گیا
اغوا کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سے دو روز قبل اغوا ہونے والے نوبیاہتا جوڑے کو سرائے عالمگیر میں قتل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کل سعودی عرب روانہ ہونگے
جوڑے کی تفصیلات
نجی ٹی وی نیوزسما نے بتایا کہ پولیس کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کا تعلق جہلم سے تھا، 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی تھی اور لاہور میں رہائش اختیار کی تھی۔ دونوں لاہور میں رہائش پذیر تھے، 23 مئی کو اغوا کیا گیا۔
قتل کا پس منظر
ذرائع کے مطابق بظاہر یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کی واردات ہے جس میں دونوں نوجوانوں کو لاہور سے اغوا کے بعد سرائے عالمگیر لے جا کر قتل کیا گیا۔








