بھارتی صحافی نے سابق ’’را‘‘ چیف سے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق سوال پوچھا تو جواب میں کیا کچھ ملا ۔۔۔؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں

بھارتی صحافی کے ساتھ سابق ’’را‘‘ چیف کا واقعہ
سابق ’را‘ چیف اے ایس دلت نے دورانِ انٹرویو صحافی کو دھکے دیکر باہر نکال دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا اینکر پرسن مہر بخاری کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت
نئی دہلی میں انٹرویو کی صورت حال
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی صحافی نے انٹرویو کے دوران سابق ’’را‘‘ چیف سے پاک، بھارت کشیدگی سے متعلق سوال پوچھا تو جواب میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت (اے ایس دلت) نے بھارتی صحافی کو دھکے دے کر نکال دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہرے ٹیکس معاہدوں کی متوازن تشریح کی جائے: سپریم کورٹ
انٹرویو کے دوران سوالات
’’جنگ‘‘ کے مطابق بھارتی صحافی نے سابق ’’را‘‘ چیف سے پہلگام واقعے کے بعد کی صورتِ حال سے متعلق پوچھنا شروع کیا اور پاک، بھارت کشیدگی سے متعلق بات چیت کی۔ اس دوران صحافی نے اے ایس دلت سے سوال کیا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ آپ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔
غصے کا اظہار
جس پر اے ایس دلت نے کہا کہ آپ مجھے اس بات کا ثبوت دیں کہ میں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ ایک موقع پر اے ایس دلت شدید غصے میں آ گئے اور انہوں نے صحافی کو گالیاں دینا شروع کر دیں اور مائیک اٹھا کر پھینک دیا۔