چین کسی ملک کو پاکستان کی سرحدوں یا خود مختاری کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیگا

چین کا پاکستان کے ساتھ تعلقات کا اعادہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے حالیہ پاک بھارت فوجی تصادم کے بعد پاکستان کو اپنا آہنی دوست قرار دینے کا اعادہ کرتے ہوئے واضح اعلان کیا ہے کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرک نہر میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، رپورٹ طلب

جنوبی ایشیا میں توازن اور امن و استحکام

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شراکت داری نہ صرف جنوبی ایشیا میں توازن کو قائم رکھے گی بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے نئے سٹوڈنٹ ویزا انٹرویوز کو روکنے کا حکم دے دیا

چین کا دفاعی اشتراک

چین پاکستان آہنی دوست ہونے کے ناطے باہمی دفاعی اشتراک عملی شکل اختیار کر گیا ہے۔ جے 10 سی طیاروں کی کامیابی سے عالمی طاقتیں حیران ہیں اور بیجنگ کی جانب سے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ "چین سے پنگا نہ لیا جائے"۔

یہ بھی پڑھیں: قاضی احمد ٹول پلازہ پر مویشیوں سے بھرا ٹریلر اُلٹ گیا، ۳ سو سے زائد بکریاں ہلاک

عالمی طاقتوں پر اثرات

چین کی دفاعی ٹیکنالوجی اور پاکستان کے ساتھ فوجی شراکت داری نے اس جھڑپ میں عالمی طاقتوں کو حیران کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی ائیرپورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول نظام میں خرابی، سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار، متعدد منسوخ

ماہرین کی رائے

چینی خارجہ پالیسی کے ممتاز ماہر اور سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبائزیشن کے نائب صدر، وکٹر ژیکائی گاؤ نے اس تصادم کو نہ صرف چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی کا ثبوت قرار دیا بلکہ عالمی سطح پر چین کی دفاعی برتری کے اعتراف کے طور پر بھی پیش کیا۔ ان کے مطابق پاکستانی فضائیہ نے اس بار جو جنگی ساز و سامان استعمال کیا، وہ زیادہ تر چین کا تیار کردہ یا پاک چین اشتراک سے بنایا گیا تھا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عملی فوجی تعاون کی گہرائی عیاں ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 100 اور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی سے متعلق تازہ خبر آگئی

جدید لڑاکا طیارے اور اسٹریٹجک انتباہ

وکٹر گاؤ کے مطابق چینی ساختہ جے 10 سی طیاروں کی کارکردگی نے یورپ اور روس کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کو پیچھے چھوڑ دیا، جو نہ صرف ایک تکنیکی کامیابی ہے بلکہ ایک اسٹریٹجک انتباہ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکپتن: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

عالمی طاقتوں کے لیے ویک اپ کال

ان کا کہنا تھا کہ یہ عالمی طاقتوں، خاص طور پر امریکہ اور یورپی اقوام کے لیے ایک 'ویک اپ کال' ہے کہ چین کی عسکری صلاحیتیں اب دنیا کی بہترین صف میں شامل ہو چکی ہیں اور کسی بھی قسم کی مداخلت یا اشتعال انگیزی کے نتایج سنگین ہو سکتے ہیں۔

مضبوط عملی اتحاد

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات صرف نظریاتی یا سفارتی حد تک محدود نہیں، بلکہ یہ اب ایک مضبوط، آپریشنل اتحاد بن چکے ہیں۔ چین کبھی کسی ملک کو اجازت نہیں دے گا کہ وہ پاکستان کی سرحدوں یا خودمختاری کو پامال کرے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...