بلاول عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، صدر زرداری

صدر آصف علی زرداری کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی ہوگئی
ملاقات کا انعقاد
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، گورنر ہاؤس لاہور میں صدر آصف زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: کنول شوذب کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد
سیاسی صورتحال اور پیپلز پارٹی کا کردار
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں جس کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھی چودھری اسلم سلیمی کا انتقال
پیپلز پارٹی کی قربانیاں
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، اور پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہو گئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دادا گیری بنائی ہوئی تھی اب پاکستان نے اس کی بولتی بند کردی: شیخ رشید
محنت کشوں کا ترجمان
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں، محنت کشوں، سرکاری ملازمین اور پسے ہوئے طبقے کی جماعت ہے۔
اٹک کی دعوت
اس موقع پر اٹک کی تنظیم نے صدر آصف علی زرداری کو اٹک کے دورے کی دعوت بھی دی۔