بنگلہ دیش سے دلہنوں کی خریدوفروخت، چین نے اپنے شدید کنواروں کو خبردار کردیا

چینی سفارتخانے کی ایڈوائزری

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں موجود چینی سفارتخانے نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے چینی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر قانونی سرحد پار شادیوں سے گریز کریں اور آن لائن رشتوں اور میچ میکنگ اسکیموں سے ہوشیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی تنظیمی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس، قرار داد میں وفاقی حکومت سے کیا مطالبہ کر دیا ۔۔؟ جانیے

غلط معلومات سے محتاط رہیں

گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سفارتخانے نے چینی شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مختصر ویڈیو پلیٹ فارمز پر دکھائے جانے والے ”بین الاقوامی ڈیٹنگ“ کے گمراہ کن مواد کے دھوکے میں نہ آئیں، اور نہ ہی کسی غیر رسمی نیٹ ورک یا کمرشل میچ میکنگ ایجنسیز کے ذریعے غیر ملکی خواتین کی تلاش کریں، کیونکہ ایسا کرنا چینی قانون کے تحت سخت ممنوع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینگرو کورٹس سے سزاؤں کی مذمت کرتے ہیں، ہائبرڈ نظام پاکستان میں اپوزیشن کا خاتمہ چاہتا ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

غیر ملکی دلہنوں کی خریدوفروخت

چینی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ غیر ملکی دلہنوں کی خریدوفروخت کے ارادوں کو مسترد کریں اور بنگلہ دیش میں شادی کرنے سے قبل اچھی طرح سوچ بچار کریں۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی اخبار دی ڈیلی اسٹار کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی خواتین کو مبینہ طور پر چین میں شادی کے بہانے فروخت کیا جا رہا ہے، اور ان کارروائیوں کے پیچھے کئی مجرمانہ گروہ سرگرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کے منصوبے سے متعلق سابق بھارتی جنرل کی ویڈیو پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

غیر قانونی شادیوں کے خطرات

چینی سفارتخانے کے مطابق ان میں سے زیادہ تر شادیاں غیر قانونی یا استحصالی ذرائع سے انجام پاتی ہیں جن کے نتیجے میں سنگین قانونی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے اہم کھلاڑی کو بھاری جرمانہ کر دیا

قانونی پابندیاں

چینی قانون کے مطابق کسی بھی شادی کی ایجنسی (Marriage Agencies) کو بین الاقوامی رشتوں کو فروغ دینے یا ان کی آڑ میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے، اور افراد کے لیے بھی اس قسم کی سرگرمیوں سے منافع کمانا یا فریب کے ذریعے شادیاں کروانا ممنوع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جی سی، یو ای ٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین کو ماڈل تعلیمی ادارے بنانے کا فیصلہ، غیر فعال کامرس کالجز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب

شادی کے فراڈ کی رپورٹنگ

سفارتخانے نے شادی کے فراڈ کا شکار ہونے والے افراد پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر چین کے عوامی سلامتی کے اداروں کو اطلاع دیں۔

انسانی اسمگلنگ کے الزامات

سفارتخانے نے مزید خبردار کیا کہ بنگلہ دیش میں غیر قانونی بین الاقوامی شادیاں کرنے والے افراد کو انسانی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...