احتساب کمیٹی نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دیدیا
احتساب کمیٹی کی تحقیقات
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم احتساب کمیٹی نے سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو مخالف سیاست دانوں کو گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
تحقیقات کا مکمل ہونا
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے خلاف جاری تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد
کرپشن کے ثبوت نہ ملنے پر فائل بند
ذرائع احتساب کمیٹی کے مطابق بابر سلیم سواتی کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فائل کو کلوز کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
کمیٹی کے ممبر کا بیان
ممبر احتساب کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سپیکر کے خلاف جاری تحقیقات میں میرا اور دوسرے ممبر مصدق عباسی کا اختلاف تھا، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کیس بند کر دیا گیا ہے۔
غیر قانونی بھرتیوں اور پروموشنز کا الزام
قاضی انور ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ سپیکر کے خلاف کرپشن کے نہیں غیر قانونی بھرتیوں اور پروموشنز کا الزام تھا، سپیکر کے پاس پروموشنز اور بھرتیوں کا اختیار تھا.








