حکومت کا بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی ترقی کے لیے اہم اقدام کا اعلان
حکومت کا بڑا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی ترقی اور فروغ کے لیے 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور ملک نے پاکستان سے بھارت کے خلاف ورلڈکپ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی
منصوبے کے مقاصد
نجی ٹی وی جیو نیوزنے بتایا کہ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق منصوبے کا مقصد اضافی بجلی کو منافع بخش بنانا، ہائی ٹیک ملازمتیں پیدا کرنا، اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنا اور حکومتی آمدن میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تنویر سنگھا بھارت کے خلاف آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل
وزیر خزانہ کی رائے
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ سٹرٹیجک اقدام پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں اضافی توانائی کو جدت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی آمدنی میں بدل کر اقتصادی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ میں معاون ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: والز اور عمورے کو لاکھوں روپے جرمانہ ہوگیا مگر کیوں؟ یقین کرنا مشکل
پاکستان کرپٹو کونسل کا موقف
اس حوالے سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان ایک عالمی کرپٹو اور اے آئی پاور ہاؤس بن سکتا ہے۔
بٹ کوائن کی خصوصیات
واضح رہے کہ بِٹ کوائن ایک کرپٹو کرنسی ہے جسے آپ ڈیجیٹل کرنسی بھی کہہ سکتے ہیں مگر یہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والی کرنسیوں سے مختلف ہے کیونکہ اسے کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مستند مالی ادارہ نہیں ہے۔








