وزیر اعظم کی لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد

وزیراعظم کی لاہور قلندرز کو مبارکباد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز کی کامیابی پر ٹیم، انتظامیہ اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ
فائنل کی شاندار کارکردگی
نجی ٹی وی نیوزسماکے مطابق وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور قلندرز نے ایک ہائی اسکورنگ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد جس انداز میں ہدف حاصل کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے فائنل میں شاندار کھیل پیش کرنے پر لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: نصف شب بیت گئی، مگر مصر کے بازاروں میں ابھی تک ٹھیک ٹھاک رونق میل تھا، رقص گاہوں میں بیلے ڈانس کی مخصوص دھنیں بج رہی تھیں
پی ایس ایل 10 کی کامیابی
شہباز شریف نے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں شامل تمام ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی۔ ایونٹ کی کامیاب میزبانی پاکستان میں کھیلوں کے روشن مستقبل کی عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی سے ایپل آئی فون کی قیمتوں میں 43 فیصد تک اضافے کا خدشہ
پی سی بی کی تعریف
انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور پی سی بی کی پوری انتظامیہ کو لیگ کے کامیاب اور شاندار انعقاد پر خصوصی مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں فائرنگ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا رشتہ دار جاں بحق
غیر ملکی کھلاڑیوں کا کردار
وزیراعظم نے تمام کھلاڑیوں، بالخصوص غیر ملکی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا، جن کی شرکت سے پی ایس ایل کا معیار مزید بلند ہوا اور ایونٹ کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔
فائنل کا نتیجہ
واضح رہے کہ گزشتہ شب لاہور قلندرز نے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا ٹائٹل جیت لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 202 رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرکے 4 سال میں تیسرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔