ایف بی آر کے دفاتر 31 مئی بروز ہفتہ کھلے رہیں گے

ایف بی آر کے دفاتر کا شیڈول
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دفاتر 31 مئی بروز ہفتہ کھلے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پی ٹی آئی کو تحریک کامیاب بنانی ہے تو مزید کسی جماعت کی سپورٹ حاصل کرنا ہوگی: تجزیہ کار حسن عسکری
مالی سال کا ہدف پورا کرنے کی کوششیں
نجی ٹی وی نیوزسماکے مطابق ایف بی آر نے 12ہزار334 ارب کا نظرثانی شدہ سالانہ ہدف پورا کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی کے سلسلے میں 31 مئی بروز ہفتہ ایف بی آر کے دفاتر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے آئندہ ہفتے مذاکرات کے دعوے کی تردید کردی
مراسلے اور نوٹسز کی اجرائی
تمام لارج ٹیکس پیئرز یونٹس اور علاقائی دفاتر کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کیلئے نادہندگان کو نوٹسز بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔ 31 جون تک انفورسمنٹ میں زیادہ تیزی لائی جائے گی۔
شارٹ فال کا سامنا
خیال رہے کہ ایف بی آر کو جولائی تا اپریل 833 ارب روپے کا شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 9 ہزار 309 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ اصل ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے تھا۔