سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کی کمی

سونے کی قیمت میں کمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی و مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رک گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے مگر دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا:وزیر اعلیٰ مریم نواز
عالمی منڈی کی صورتحال
کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی منڈی میں فی اونس سونا 26 ڈالر سستا ہو کر 3331 ڈالر پر آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مچھ اسٹیشن پاکستان کے سب سے خوبصورت اسٹیشنوں میں شمار ہوتا ہے، وکٹورین طرز کی عمارت دیدنی اور شاندار ہے
پاکستان میں سونے کی قیمتیں
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے پر آ گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت
دوسری جانب، دس گرام سونے کے بھائو بھی 2228 روپے کی کمی سے 301354 روپے ہوگئے ہیں۔