ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن لوگوں نے خود پر قابو نہیں رکھا اور جلد بازی میں کوئی قدم اٹھایاوہ مشکل میں آجائیں گے۔ اس وقت زحل زائچے میں ہو اور یہ پریشانیاں لے آتا ہے بلاوجہ صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کا “روبوٹک کتا” عدالتی کیس میں پھنس گیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو ان دنوں سمجھ میں نہیں آرہا کہ کس طرف قدم اٹھانا چاہیے۔ بس اپنی ہی دھن میں لگے ہوئے ہیں اور شاید اسی وجہ سے غلط راستے پر ہیں توبہ کر کے واپسی کا راستہ پکڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی سے انکار پر لڑکی آپے سے باہر، دولہا کے ساتھ وہ حرکت کردی جس کے بارے کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کوئی ایسی جکڑن یا بندش ضرور ہے جو آپ کو معاملات سے نکلنے نہیں دے رہی، بلکہ دن بدن مشکلات بڑھا رہی ہیں۔ استخارہ توبہ ضروری ہے اور اپنوں سے بھی آجکل دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت میں اچانک جنگ بندی کیسے ہوئی؟ سی این این نئی تفصیلات سامنے لے آیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو اگر نوکری میں پریشانی ہو رہی ہے، تو اللہ نے چاہا اس میں اب بہتری آجائے گی اور جو لوگ کسی بھی مسئلے میں ہیں وہ آج شام تک اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے معاملات ٹھیک کریں آپ کو معلوم ہے کو آپ کس جگہ غلط ہیں۔ بس اسی غلطی کو پکڑ لیں انشاءاللہ سارے مسئلے ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گے۔ آج خصوصاً توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب بیوی زیادہ کمانے لگے تو مرد اداس کیوں ہوجاتے ہیں؟
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اندیشہ ہے کہ آپ کسی قسم کے دھوکے میں نہ آجائیں اور اپنا نقصان نہ کروا بیٹھیں۔ ان دنوں ہر لحاظ سے اپنی عزت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہو اور اپنے حال کا بھی توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حمایت میں امریکی خط پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے:پاکستان علماءکونسل
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صبروتحمل سے کام لینا ہو گا اور جس کام کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اس کے پورا ہونے میں ابھی وقت درکار ہے فی الحال جو چل رہا ہے، اسکا شکر ادا کریں ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صبا فیصل کی بڑی بہو سے پھر لڑائی، سوشل میڈیا پر لفظی تکرار
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی موجودہ کیفیت ٹھیک نہیں ہے۔ دماغ پر فضول قسم کے سوالوں کا غلبہ رہتا ہے اور ہر وقت پریشانی و ذہنی ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں ذکر الٰہی شروع کریں اور صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں کھدائی کے دوران 4 مزدور جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنی کوشش جاری رکھیں انشاءاللہ کامیابی کے قریب ہیں اور جو لوگ کسی بھی قسم کی جلد بازی کریں گے وہ نقصان اٹھا سکتے ہیں۔ آج خاموشی سے چلیں گے تو ہی فائدہ حاصل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بڑی سخت جکڑن محسوس ہو رہی ہے۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ملتی ہے اور مشکلات بڑھ جاتی ہیں اس لئے آپ استخارے کی مدد لازمی لیں تا کہ حقیقت معلوم ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ، چین کی تیاری کیسی ہے؟ امریکی میڈیا کی تہلکہ خیز رپورٹ
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج کل دماغ حالات بھی ٹھیک نہیں ہیں اور دل ہے کہ بس میں نہیں رہتا۔ ان حالات میں آپ یا حیی یا قیوم کا ورد زبان سے جاری رکھا کریں اور توبہ سے کام بھی لیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
دعا کے بغیر تو انسان کچھ بھی نہیں اور آپ اس کا سہارا کم لیتے ہیں اس وقت صرف اللہ پاک کا ہی سہارا ہے اور آپ خود کو دور کئے ہوئے ہیں صرف اسی طرف آنا لازمی ہے۔