کیریئر کے پیچھے شادی نہ چھوڑیں، لڑکا پسند آئے تو ہاں کردیں، اریبہ حبیب
شادی کے فیصلے میں جلدبازی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارہ وماڈل اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو کیریئر بنانے کی دوڑ میں شادی کے فیصلے میں غیر ضروری تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیراعظم کا چین کا دورہ طے، کیا بھارتی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی؟
مناسب رشتے کی اہمیت
معروف اداکارہ وماڈل اریبہ حبیب ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مناسب لڑکا پسند آ جائے تو رشتہ ازدواج میں بندھ جانا بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ عازمین حج کیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا
کیریئر کی ترجیحات
انہوں نے کہا کہ کیریئر کا بڑا حصہ ماڈلنگ میں گزارا اور جتنا کام کرنا تھا، کر چکی ہوں، اب وہ صرف ایسے ڈراموں میں کام کریں گی جن میں کردار معیاری اور منفرد ہوں۔
شادی کے بعد کی منصوبہ بندی
انہوں نے مزید کہا کہ شادی کے بعد شعوری طور پر سکرین پر کم نظر آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ فنکارانہ جذبے کے تحت مستقبل میں بھی اچھے پروجیکٹس کا حصہ بنتی رہیں گی۔








