قلات میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے قلات میں محسوس کئے گئے
قلات(ڈیلی پاکستان آن لائن) قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی
زلزلے کی شدت اور گہرائی
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز قلات سے 180 کلومیٹر مشرق میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دھند اور سموگ کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق
پہلے کے زلزلے کی معلومات
یاد رہے کہ چند دن قبل بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں بھی زلزلہ کے جھٹ کے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی تھی۔
خضدار کے نزدیک زلزلے کا مرکز
دوسری جانب زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلو میٹر جنوب میں تھا جبکہ گہرائی 12 کلو میٹر تھی.