سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا

چاند دیکھنے کا اجلاس
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: قربانی — رسم سے روح تک
سعودی سپریم کورٹ کی اپیل
سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ چاند دیکھیں، انہیں اپنی گواہی قریبی عدالت میں درج کروانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری نے سردیوں میں خشک جلد کو نرم و ملائم اور چمکدار رکھنے کا آسان نسخہ بتا دیا
وقوف عرفہ اور عیدالاضحیٰ کی تاریخیں
اگر سعودی عرب میں منگل کو چاند نظر آتا ہے تو وقوف عرفہ پانچ جون اور عیدالاضحیٰ چھ جون کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی ۷۲ ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی
دیگر ممالک میں اجلاس
دبئی، قطر اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے۔
پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی
پاکستان میں بھی عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی بیٹھک اسلام آباد میں ہو گی۔