عالمی معاشی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ڈالر کا متبادل یورو بن سکتا ہے، صدر یورپی بینک
کرسٹین لاگارڈ کا بیان
برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لاگارڈ نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر کی پشت پناہی سے قائم عالمی معاشی نظام ’ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ ہو رہا ہے، انہوں نے یورو کو عالمی ذخیرہ کرنسی کے طور پر پیش کرنے کی حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: عظمتِ رفتہ کا چراغ، ممتاز راٹھور اور فیصل راٹھور کا منفرد مقام
تقریر کا پس منظر
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برلن میں ہرٹی اسکول میں ایک تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا کی قیادت میں عالمی معیشت نے کھلے پن اور کثیرالجہتی پر مبنی بنیاد پر ترقی کی۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا، عمران خان کی بہنوں سمیت 400 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج
امریکی نظام کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام اور ڈالر کی ریزرو کرنسی کے طور پر حمایت نے تجارت کو فروغ دینے اور مالیاتی نظام کو وسعت دینے کے لیے بنیاد فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے بھارتی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دینے کی پیشکش کردی
نظام کی ٹوٹ پھوٹ
کرسٹین لاگارڈ نے کہا کہ گزشتہ 80 برسوں سے امریکا کی قیادت میں قائم اس معاشی نظام نے یورپی یونین کو بے حد فوائد پہنچائے، لیکن آج یہ نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے دادا اور اُنکے بھائی کھیتی باڑی کرتے تھے لیکن انکی زمینیں ”چاہی“ زمینیں تھیں جن کو بیلوں کی مدد سے کنوؤں سے پانی دیا جاتا تھا۔
عالمی تجارتی کشیدگی
یورپی مرکزی بینک کی صدر کا یہ بیان بظاہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اہم شراکت داروں پر بڑے پیمانے پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی عالمی تجارتی کشیدگی کی طرف اشارہ تھا۔
یورو کا مستقبل
کرسٹین لاگارڈ نے کہا کہ عالمی معاشی نظام کی تحلیل یورپ کے لیے خطرات پیدا کرے گی، یورو ڈالر کا متبادل بن سکتا ہے۔








