انتظامی مسائل کے باعث 3 پروازیں منسوخ، 17 تاخیر کا شکار

پروازوں کی منسوخی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے باعث کراچی لاہور کی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 17 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیف سلیکٹر اظہر خان نے کپتانی کے لیے کس کھلاڑی کو بہترین قرار دیا؟ جانیں
منسوخ پروازوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی 3 پروازیں پی کے 305، 304 اور پی اے 406 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس پر پختون شہریوں کی نسلی بنیادوں پر گرفتاری کا الزام، پولیس کی جانب سے تردید
تاخیر کا شکار پروازیں
کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں ای آر 503 اور 505 میں 6 سے7 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ کراچی لاہور کی 2 پروازوں 9P843، 9P847 میں سوا گھنٹے تاخیر ہے۔
دیگر تاخیر کا شکار پروازیں
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے شارجہ، دمام اور استنبول کی 5 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، بینکاک اور ریاض کی 4 پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔